Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایراویلی اور نرسناپیٹ میں 585 ڈبل بیڈرومس کا افتتاح

ایراویلی اور نرسناپیٹ میں 585 ڈبل بیڈرومس کا افتتاح

سنہری تلنگانہ بنانے کیلئے پہلا قدم : سدی پیٹ میں کے سی آر کا خطاب

سدی پیٹ /23 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آج صبح حیدرآباد سے ایراویلی پہونچے ڈبل بیڈرومس کا افتتاح عمل میں لانے کیلئے ایراویلی و نرسنا پیٹ کی عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 7.50 بجے وقت مقررہ پر پوجا پاٹ کی بعد ازاں وہ غریب مستحق عوام کے  585 ڈبل بیڈرومس کا افتتاح کیا ۔ افتتاح کے بعد وہ ایراویلی کے گاؤں میں پیدل دورہ کرتے ہوئے ڈبل بیڈرومس کا اور گاؤں کا تفصیلی جائزہ ۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و مارکیٹنگ ٹی ہریش راؤ ، ڈپٹی اسپیکٹر شریمتی پدما دیویندر ریڈی اور دیگر وزراء تھے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کے گود لئے ہوئے دونوں گاؤں کی عوام مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل تک آپ کمزور سفال پوش مکانات میں اپنی زندگی گذار رہے تھے آج آپ پختہ آر سی سی کے ڈبل بیڈروم مکانات میں اپنی زندگی گذاریں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ضلع سدی پیٹ میں سب سے پہلے ایراویلی اور نرساپیٹ کے مستحق غریب عوام کو 585 ڈبل بیڈرومس کے مکانات حکومت کی طرف الاٹ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمارا اتحاد ہی ہمیں کامیابی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا اتحاد سے ہم سب مل کر ریاست کی ترقی کے ضامن بن سکتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ بنانے کیلئے پہلا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کے موضع ابراہیم پور کو نقدی بغیر لین دین میں ریاست میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ کی دلچسپی و جستجو اور محنت اور عوام کا تعاون جو براہیم پور کو کیاش لیس میں تبدیل کیا ۔ انہوں نے اپنی خطابت کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موضع ابراہیم پور کو مشعل راہ بناکر اسکے نقش قدم پر چلیں ۔ چیف منسٹر نے ایراویلی اور نرساپیٹ کو کیاش لیس گاؤں کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں گاؤں کیلئے 1200 سوئپ مشین فراہم کئے گئے ہیں ۔ دونوں گاؤں میں گھر گھر نل کی تنصیب حکومت کی جانب سے عمل میں آئی ۔ ہر بلڈنگ کے سامنے مختلف قسم کے پودے لگائے گئے ۔ سی سی اور بی ٹی روڈس ، انٹرنیٹ اور ایک خوبصورت ( پارک ) چمن جس میں ہمہ قسم کے پھول کے پودے لگائے گئے ۔ دونوں مواضعات کو تمام سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ۔ فنکشن ہال اور بجلی کا نظم کیا گیا ۔ دونوں مواضعات کو عوام کو چیف منسٹر کے سی آر کو عمر کی درازی اور صحت کیلئے دعائیں دیتے ہوئے دیکھا گیا ۔ چیف منسٹر جو وعدے کئے تھے وہ مرحلہ واری پورے ہو رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT