Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ایرایمبولینس حادثہ کا شکار ، دونوں انجن ناکارہ

ایرایمبولینس حادثہ کا شکار ، دونوں انجن ناکارہ

نئی دہلی۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرایمبولینس جس میں برین اسٹروک کا شکار مریض اور دیگر 6 افراد کو لایا جارہا تھا، جنوبی دہلی کے نجف گڑھ علاقہ میں دونوں اِنجن بند ہونے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگئی، تاہم تمام مسافرین محفوظ ہیں اور انہیں کوئی گزند نہیں پہونچی۔ پولیس نے بتایا کہ 6 نشستی یہ طیارہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے تقریباً 10 کیلومیٹر دور نجف گڑھ کے خیر گاؤں میں ایک کھیت میں حادثہ کا شکار ہوا۔ 27 سالہ قدیم یہ طیارہ چندی گڑھ کے ایک پرائیویٹ آپریٹر ال کیمسٹ ایرویز کی جانب سے چلایا جارہا تھا۔ ایرپورٹ عہدیداروں کے مطابق طیارہ کے دونوں انجن خراب ہوگئے جس کی وجہ سے اسے مجبوراً لینڈ کرنا پڑا۔ شہری ہوا بازی ریگولیٹری اتھاریٹی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ 61 سالہ مریض ویریندر رائے کو اس ایرایمبولنس کے ذریعہ دہلی لایا جارہا تھا ، انہیں حادثہ کے فوری بعد گر گاؤں میں ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ دیگر مسافرین کو طبی معائنہ کیلئے قریبی گورنمنٹ ہاسپٹل لے جایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT