Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ایرفورس میں خاتون پائیلٹس کی شمولیت

ایرفورس میں خاتون پائیلٹس کی شمولیت

نئی دہلی۔/8مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگی طیاروں کے پائیلٹس کا پہلا بیاچ جوکہ 3کیڈٹس پر مشتمل ہے 18 جون کو انڈین ایرفورس میں متعین کردیا جائے گا۔ ایر چیف مارشل اروپ راہا نے بتایا کہ خاتون تربیتی عہدیداروں کو پہلی مرتبہ محاذ جنگ پر لڑنے کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔ اگرچیکہ 1994ء میں خواتین کو بحیثیت پائیلٹ شامل کیا گیا لیکن یہ ذمہ داری صرف ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو اُڑانے تک محدود تھی۔ تاہم وزیر دفاع نے انڈین ایرفورس کی اس تجویز کو منظوری دے دی کہ خواتین کو جنگی طیاروں کو اڑانے اور دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی تربیت دی جائے اور تربیت یافتہ خاتون پائیلٹس کی ان کے مرد ساتھیوں کے ہمراہ 18جون کو پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوگی۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک سمینار سے ایر چیف مارشل مخاطب تھے۔ اس تقریب میں وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT