Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایرلائنس میں کیبن کریو اور ایر ہوسٹس کے تقررات

ایرلائنس میں کیبن کریو اور ایر ہوسٹس کے تقررات

27 اگست کو بنگلور میں کیمپس انٹرویو ، اگنو کے یو جی اور پی جی طلبہ شرکت کے اہل،پرکشش تنخواہیں اور دیگر الاونس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ( اگنو ) کے کیمپس پلیسمنٹ سیل ( سی پی سی ) کے زیر اہتمام بہ تعاون اگنو ریجنل سنٹر حیدرآباد 27 اگست کو فارچون سلیکٹ جے پی کاسموس 49 ، کنی گھم کریسنٹ روڈ بنگلور میں سدرن ہندوستانی طلبہ کے لیے کیمپس پلیسمنٹ مہم رکھی گئی ہے ۔ اس مہم کے پیش نظر اگنو نے یونیورسٹی ہذا کے مختلف اسٹیڈی سنٹرس جیسے بنگلور ، بیجا پور ، وٹاکارا ، کوچین ، ترواننتا پورم ، چینائی ، مدورائی ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم اور حیدرآباد کے رجسٹرڈ طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اگنو نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ یونیورسٹی ہذا نے ممتاز ایر لائنس کمپنی سے یادداشت مفاہمت کیا ہے جس کے تحت کیبن کریو ، ایر ہوسٹس ( صرف خواتین ) کی 200 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ جس کے لیے انڈر گریجویٹ جیسے بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، بی ایس ڈبلیو ، بی ٹی ایس اور بی سی اے کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ جیسے ایم کام ، ایم ٹی ایم ، ایم ایس ڈبلیو ، ایم ای جی اور ایم ایس سی ڈی ایف ایس ایم اہل رہیں گے ۔ تاہم ان تمام طلبہ کا تعلق یونیورسٹی ہذا سے رہنا ضروری ہے ۔ یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ منتخب امیدوار کو سالانہ 3.7 لاکھ روپئے ابتدائی تنخواہ رہے گی ۔ اس کے علاوہ دیگر فوائد علحدہ رہیں گے ۔ ڈاکٹر منجو کلشتھا ڈائرکٹر انچارج آف کیمپس پلیسمنٹ سیل اگنو کے بموجب اگنو نے 21 جولائی 2015 کو دہلی میں بھی اس طرح کا کیمپ منعقد کیا تھا جو کہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے ۔ جس میں ملک گیر سطح سے تقریبا 400 امیدواروں نے شرکت کیا اور 40 امیدواروں کو فائنل راونڈ کی انٹرویوز کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ سی پی سی نے اس طرح کے مزید کیمپس پلیسمنٹ ڈرائیو احمدآباد اور کولکتہ میں بہت جلد رکھنے کی تجویز تیار کی ہے ۔ ڈائرکٹر نے مزید بتایا کہ ایر لائنس میں کیبن کریو اور ایر ہوسٹس کی جائیدادوں کے لیے ایسے ہندوستانی خواتین جن کی عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہو ، قد 155 سنٹی میٹر اور وزن بی ایم آئی کے مطابق ہونا چاہئے ۔ اس کے علاوہ کمیونیکیشن اسکلس میں بہتر مظاہرہ کی قابلیت ہونا چاہئے ۔ خواہش مند امیدوار 27 اگست کو بنگلور میں منعقد شدنی ڈرائیو میں صبح 11 بجے شرکت کرسکتے ہیں ۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی کہ اپنے ہمراہ حالیہ تیار کردہ بائیو ڈاٹا ، پاسپورٹ سائز اور شناختی ثبوت بھی رکھیں ۔ اس ضمن میں مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر منوج کلکشرا ڈائرکٹر انچارج سی پی سی سے راست یا فون نمبر 09810138664 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT