Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ایرلائنس کیلئے 5/20 قاعدہ منسوخ حکومت کی نئی ہوا بازی پالیسی کو کابینہ کی منظوری

ایرلائنس کیلئے 5/20 قاعدہ منسوخ حکومت کی نئی ہوا بازی پالیسی کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ہو ا بازی کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لاتے ہوئے آج اندرون ملک فضائی کمپنیوں کیلئے 5/20 اوورسیز قواعد برخاست کردیئے۔ اس کے علاوہ ایک گھنٹے کی پرواز کیلئے 2500 روپئے کرایہ کی حد مقرر کی ہے اور علاقائی رابطہ فنڈ کیلئے مسافرین پر معمولی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس نئی شہری ہوا بازی پالیسی کو مرکزی کابینہ کی منظوری مل چکی ہے جس کا مقصد ایرلائن آپریٹر کیلئے تجارت کو آسان بنانا اور فضائی سفر کرنے والوں کیلئے اسے سستا، آرام دہ اور قابل دسترس بنانا ہے۔ وزیرشہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کے حصہ کے طور پر نئے ایرپورٹس کو فروغ دیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹرس کیلئے علحدہ قواعد وضع کئے جائیں گے اور ہوابازی کے شعبہ میں ماہرانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مربوط اسکیم کے تحت غیرمحفوظ روٹس پر پرواز کرنے والی ایرلائنس کو ٹیکس مراعات بھی دی جائیں گی۔ حکومت نے ایک دہا طویل متنازعہ 520 قاعدہ ختم کردیا ہے چنانچہ کوئی بھی ڈومیسٹک ایرلائن جس کے پاس 20 طیارے یا ڈومیسٹک طیاروںکی مجموعی 20 فیصد گنجائش موجود ہو وہ بیرون ملک پروازیں بھی چلا سکتی ہیں۔فضائی ٹریفک میں اضافہ اور اس تجارت کو آسان اور مؤثر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کیلئے وزارت کی جانب سے ریاستی حکومتوں سے یہ خواہش کی جائے گی کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں پر ویاٹ عائد نہ کرے۔ ہندوستان اس وقت فضائی شعبہ میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور 2015-16ء میں 22 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT