Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ایروم شرمیلا کیخلاف الزامات سے دستبرداری کا مطالبہ : ایمنسٹی

ایروم شرمیلا کیخلاف الزامات سے دستبرداری کا مطالبہ : ایمنسٹی

کولکتہ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت منی پور سے اپیل کی ہے کہ سماجی جہدکار یروم شرمیلا کے خلاف عائد الزامات 9 اگسٹ کو ان کی 16 سالہ بھوک ہڑتال کے اختتام سے قبل برخاست کردیئے جائیں۔ ایک صحافتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ 44 سالہ جہدکار کو فی الفور غیر مشروط رہا کرتے ہوئے تمام الزامات سے دستبرداری اختیار کرلی جائے۔ پراجکٹ منیجر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا ارجیت سنگھ نے کہا ہے کہ شرمیلا کی زندگی قانون خصوصی اختیارات برائے مسلح افواج (AFSPA) کے خلاف جدوجہد سے عبارت ہے جنھوں کل ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے زندگی کی کایا پلٹ دی ہے۔ ایمنسٹی نے انھیں ’’ضمیر کا قیدی‘‘ سے تعبیر کیا جنھوں نے گزشتہ 16 سال سے پولیس کی حراست میں بھوک ہڑتال جاری رکھی کیوں کہ انھیں خدشہ تھا کہ وہ خودکشی کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT