Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایرو اِسپیس اور ڈیفنس شعبوں کیلئے اندرون تین ماہ نئی پالیسی

ایرو اِسپیس اور ڈیفنس شعبوں کیلئے اندرون تین ماہ نئی پالیسی

ممبئی۔ 18 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ حکومت ، ایرو اسپیس اور ڈیفنس شعبوں کے فروغ کیلئے ایک پالیسی تیار کررہی ہے جس کا آئندہ تین ماہ میں اعلان کیا جائے گا۔ ریاستی سیکریٹری برائے کامرس و توانائی اروند کمار نے ممبئی میں ’’میک اِن انڈیا‘‘ ویک کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تلنگانہ کو ایرو اسپیس اور ڈیفنس کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ ان شعبوں کو فروغ دینے کیلئے پالیسی تیار کی جارہی ہے اور آئندہ تین ماہ میں اس کا اعلان متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ِتلنگانہ آئندہ چار سال کے دوران 2,500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے مزید 3 ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس پارکس قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT