Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر ایک کیلو سونا و چاندی پاؤڈر کیساتھ مسافر گرفتار

ایرپورٹ پر ایک کیلو سونا و چاندی پاؤڈر کیساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے ایک کیلو سونا اور ایک کیلو چاندی کے پاؤڈر کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی۔ کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر کے لگیج سے ایک کیلو سونے کا پاؤڈر اور ایک کیلو چاندی کا  پاؤڈر برآمد ہوا جس پر مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے سونے اور چاندی کے پاؤڈر کو ضبط کرلیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT