Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر سونا درآمد کرنے والے افراد گرفتار، 466 گرام سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

ایرپورٹ پر سونا درآمد کرنے والے افراد گرفتار، 466 گرام سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 466 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر AI952 کے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے جوتوں کے اندر سے چار سونے کے بسکٹ جس کا وزن 466 گرام اورمالیت 14,21,300 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
ll راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے 349 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ابو ظہبی سے فلائیٹ نمبر EY-274 سے آنے والی خاتون کے قبضہ سے چار سونے کے کڑے جنہیں چاندی کا ورق چڑھاکر اور دو سونے کے چین جنہیں بھی چاندی کا ورق چڑھاکر لارہی تھی ضبط کرلیا گیا ۔ جس کا وزن 349 گرامس اور مالیت 10,60,960 بتائی گئی ۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
ll راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 233 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے آنے والی فلائیٹ نمبر AI952 کے ذریعہ آنے والے مسافر کے کپڑوں سے دو سونے کے بسکٹس جن کا وزن 233 گرام اور مالیت 7,08,320 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT