Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر سونے کے ساتھ دو مسافر گرفتار

ایرپورٹ پر سونے کے ساتھ دو مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے دو مسافرین کے قبضہ سے ایک کیلو 670 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی اور شارجہ سے آنے والی فلائیٹ کے دو مسافرین کی تلاشی لینے پر کسٹمس عہدیداروں کو ان کے جوتوں سے سونے کا پاوڈر دستیاب ہوا ۔ جس کا وزن ایک کیول 670 گرام بتایا گیا ۔ سونا برآمد ہونے پر دونوں مسافرین کو گرفتار کر کے سونے کو ضبط کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔
کار کا ہینڈ بریک فیل
حادثہ میں لڑکی کی موت
حیدرآباد  /11مئی ( سیاست نیوز ) کار کا ہینڈ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آئے حادثہ میں ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ امبیکا بائی جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں ایچ آر منیجر کی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ سری نگر کالونی کے ایک ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ اس لڑکی کا تعلق سری کاکلم ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکی علاقہ میں واقعہ ایک شوروم کے قریب سے گذر رہی تھی کہ اس شوروم کی کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار کا ہینڈ بریک فیل ہوگیا تھا ۔ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT