Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایرپورٹ پر مسافرین کو چھوڑ کر فلائیٹ روانہ

ایرپورٹ پر مسافرین کو چھوڑ کر فلائیٹ روانہ

شمس آباد۔/17اپریل، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آج دوبارہ انڈیگو فلائیٹ مسافرین کو ایرپورٹ پر چھوڑ کر کوچین کیلئے روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب انڈیگو فلائیٹ جو شمس آباد ایرپورٹ سے کوچین جانے والی تھی 13مسافرین کو ایر پورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل 14 اپریل کو بھی 15مسافرین کو انڈیگو فلائیٹ کوچین کیلئے روانہ ہوگئی تھی۔ انڈیگو عہدیداروں نے بتایا کہ مسافرین کے وقت پر نہ آنے کی وجہ سے فلائیٹ روانہ ہوگئی۔ 13مسافرین نے ایر پورٹ پر احتجاج کیا جس کے بعد انہیں دوسری فلائیٹ کے ذریعہ کوچین روانہ کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT