Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ایرپورٹ پر کانسٹبل کی اہلیہ کے بیاگ سے کارتوس برآمد

ایرپورٹ پر کانسٹبل کی اہلیہ کے بیاگ سے کارتوس برآمد

نئی دہلی، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے ایک عہدیدار اور اُن کی اہلیہ کو جو سری نگر کا سفر کررہے تھے، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کچھ دیر کے لئے روک لیا گیا کیوں کہ ان کے لگیج میں دو کارآمد گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ ایرپورٹ پولیس نے اِس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور بعدازاں جوڑے کو جانے کی اجازت دے دی کیوں کہ اتفاقی طور پر ایسا ہوا تھا۔ کانسٹبل جگبیر سنگھ کو ایرپورٹ سکیوریٹی اسٹاف نے دو کارتوس برآمد ہونے پر حراست میں لے کر پولیس کے حوالہ کیا تھا۔ بعدازاں جگبیر سنگھ نے وضاحت کی کہ اتفاقی طور پر یہ گولیاں اُس کی اہلیہ کے ہینڈ بیاگ میں رہ گئی تھیں اور اُس نے اپنی ریوالور کا لائسنس بھی بتایا۔ چنانچہ کانسٹبل جگبیر سنگھ کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف عملہ کو اسکیاننگ کے دوران جگبیر سنگھ کی اہلیہ کے ہینڈ بیاگ میں 8 ایم ایم کی دو کارتوس کی موجودگی کا پتہ چلا۔ یہ جوڑا بعدازاں خانگی ایرلائنز کے ذریعہ کشمیر روانہ ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 9.30 بجے صبح پیش آیا۔ عہدیداروں کے مطابق عام طور پر ایسے واقعات میں جہاں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ، پولیس مقدمہ درج کرکے ایسے مسافرین کو سفر کی اجازت دے دیتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT