Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر 10 کروڑ روپئے مالیتی کوکین ضبط، خاتون گرفتار

ایرپورٹ پر 10 کروڑ روپئے مالیتی کوکین ضبط، خاتون گرفتار

شمس آباد 17 مئی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈی آر ٹی عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے 10 کروڑ روپئے مالیتی کوکین کو ضبط کرلیا۔آج دوپہر دبئی سے ایمیریٹ فلائٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی۔ ایک اطلاع پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے خاتون کے لگیج کی تلاشی لینے پر پانچ کتابوں کی پرت میں المونیم کے پیپر سے لپٹا ہوا کوکین برآمد ہوا۔  اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کوکین کو ضبط کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT