Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ایرپورٹ کے قریب راکھ کا بادل ، بالی کی پروازیں منسوخ

ایرپورٹ کے قریب راکھ کا بادل ، بالی کی پروازیں منسوخ

ڈینپاسار ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک آتش فشاں سے اٹھنے والا راکھ کا بادل آج انٹرنیشنل ایرپورٹ بالی کے قریب پہنچ گیا جس کی وجہ سے انڈونیشیائی عہدیداراس تفریحی جزیرہ کو جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ایرپورٹ مینجر پریکوراہرجو نے کہاکہ صورتحال کا دوبارہ تجزیہ کیا جائے گا لیکن جب تک حالات بہتر نہ ہوں ایرپورٹ بند رکھا جائے گا۔ اگر اس کی دوبارہ کشادگی کی کوئی گنجائش ہو تو اسے دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔ ایک آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کی وجہ سے بالی میں کئی مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT