Monday , May 29 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرگن اتفاقی طور پر چل جانے سے خاتون زخمی

ایرگن اتفاقی طور پر چل جانے سے خاتون زخمی

حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) شوہر کی ایرگن اتفاقی طور پر چل جانے کے سبب بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ میڑچل میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹ ریڈی افراد خاندان کے ہمراہ گرا ویلی میں واقع اپنے فارم ہاؤز میں ایرگن کی صفائی کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور اس کی بیوی زد میں آگئی۔ وینکٹ ریڈی نے اپنے سابقہ فوجی رشتہ دار کے توسط سے یہ ایرگن حاصل کی تھی۔ فارم ہاؤز میں پرندوں اور جانوروں کو بھگانے کے لئے اسے استعمال کیا جارہا تھا لیکن آج اُس کی بیوی زد میں آگئی جس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT