Thursday , March 30 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرگن سے دھمکانے والا شخص گرفتار

ایرگن سے دھمکانے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ پولیس نے ایر گن سے شہریوں کو دھمکانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شخص ہنمنت راؤ جو ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا اس نے کل رات اپنی ایر گن کے ذریعہ آئسکریم ، ٹھیلہ بنڈی اور فٹ پاتھ کاروباریوں کے علاوہ مقامی افراد کو دھمکا رہا تھا ۔ پولیس چادر گھاٹ نے اس شخص کی غیر سماجی حرکتوں پر اسے گرفتار کرلیا ۔ اوراس کے قبضہ سے ایر گن اور 12 راونڈ چھرے برامد کرلیے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT