Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایر انڈیا، کویت کی کمپنی سے 14طیارے لیز پر حاصل کرے گا

ایر انڈیا، کویت کی کمپنی سے 14طیارے لیز پر حاصل کرے گا

حیدرآباد۔/16مارچ، ( پی ٹی آئی) ایر انڈیا نے آج کویت کی کمپنی ALAFCO کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت A320 نئے 14طیاروں کو لیز پر حاصل کیا جائے گا۔ ان طیاروں کی سربراہی آئندہ سال کے اوائل سے شروع ہوگی۔ اس سلسلہ میں ایر انڈیا کے سی ایم ڈی اشونی لوہانی اور الفوکو کے نائب چیرمین اور سی ای او احمد الزبین کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیلئے یہ شراکت داری نہایت ہی اہم ہے۔ ان طیاروں کے حصول کے بعد اندرون ملک پروازوں میں اضافہ ہوگا۔کویت کی ایرلائینز کمپنی کے طیارے A320 کی پروازوں کے ذریعہ ملک کے دیگر ریاستوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT