Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ایر انڈیا منافع کی راہ پر گامزن

ایر انڈیا منافع کی راہ پر گامزن

نئی دہلی۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ مالیاتی سال یہ مثبت تبدیلی نظر آرہی ہے کہ ایر انڈیا کو8کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ حکومت نے  بتایا کہ ایر انڈیا اور انڈین ایر لائنز کے انضمام کے بعد پہلی مرتبہ قومی کمپنی آپریٹنگ پرافٹ کی راہ پر گامزن ہے۔مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مسٹر مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ سال2015-16 کے مقابل نئے مالیاتی سال میں ایر انڈیا کی حالت زار بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے سال2007-08 میں ایر انڈیا اور انڈین ایر لائنز کا انضمام عمل میں لایا گیا تھا اور گذشتہ سال قومی فضائی کمپنی کو 2,636,18 کروڑ کا نقصان درپیش تھالیکن اس خسارہ پر قابو پاتے ہوئے 8کروڑ کا نقد منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مسٹر شرما نے بتایا کہ بھارت رتن ایوارڈ یافتگان اور دستور ساز اسمبلی کے بقید حیات ارکان اور دیگر کو ایر انڈیا مفت سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT