Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ایر انڈیا کمانڈرس کا’’ آہستہ چلو‘‘ احتجاج

ایر انڈیا کمانڈرس کا’’ آہستہ چلو‘‘ احتجاج

نئی دہلی۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایر انڈیا کے کم از کم 11بشمول ممبئی سے آنے والی 8فلائیٹس کی آمد میں آج تاخیر ہوگئی جب کمانڈرس کے ایک سیکشن محنت کشوں (ورک مین ) کے زمرہ سے انہیں نکال دینے کے خلاف ’ آہستہ چلو ‘ احتجاج کیا۔ یہ غیر متوقع احتجاج حکومت کی جانب سے خسارہ سے دوچار قومی ادارہ کے نئے صدر نشین اور منیجنگ ڈائرکٹر کے تقرر کے ایک دن بعد شروع کیا گیا۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ ایر انڈیا کا ایک سلیکشن آج صبح سے ’ آہستہ چلو ‘ احتجاج شروع کررہا ہے جس کے باعث جملہ 11فلائیٹس کی آمدورفت میں تاخیر ہورہی ہے جس میں ممبئی کی 8اور دہلی کی 3 شامل ہیں۔ وزارت لیبر نے کل اپنے احکامات میں ایر انڈیا کے کمانڈروں کو محنت کشوں کے زمرہ سے حذف کردیا تھا س کا مطلب یہ ہوگا کہ کمانڈرس اب یونین سے وابستہ نہیں رہ سکتے۔ قبل ازیں وزارت شہری ہوا بازی نے محکمہ لیبر سے کہا تھا کہ پائلٹوں اور انجینئرس کو محنت کشتوں کے زمرہ سے نکال دیا گیا تاکہ انہیں ہڑتال سے باز رکھا جاسکے۔ قانون صنعتی تنازعات بابت 1947ء میں غیر محنت کش کی یہ توضیح کی گئی ہے کہ ایسا ملازم جو کہ منیجر یا انتظامی عہدیدار کی حیثیت سے مامور ہو اور اس کی تنخواہ ماہانہ 10ہزار روپئے سے زائد ہو۔

TOPPOPULARRECENT