Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ایر انڈیا کو پائلٹ کی قلت کا مسئلہ

ایر انڈیا کو پائلٹ کی قلت کا مسئلہ

نئی دہلی ۔ 11۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کیایک فلائٹ  کیلئے بروقت پائلٹ دستیاب نہ ہونے پر آج بھوبنیشور کیلئے روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوگئی جس کے باعث قومی ایر لائینز کے مسافرین کو اندرون 4 یوم خراب موسم کی بجائے دیگر وجوہات کی بناء مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ گزشتہ جمعہ کو اڈیشہ کے دارالحکومت جانے والی ایک فلائیٹ کی روانگی میں 8 گھنٹے تاخیر ہوگئی کیونکہ اس فلائیٹ کیلئے مختص عملہ کو بھوپال جانے والی فلائیٹ میں منتقل کردیا تھا جسمیں بعض اہم شخصیتیں بشمول مدھیہ پردیش  کے ایک وزیر سوار تھے اوران کے دباؤ کے باعث اچانک یہ ردوبدل کیا گیا تھا ۔ آج صبح بھوبنیشور جانے والی فلائیٹ میں قومی حقوق انسانی کمیشن کا ایک وفد بھی سوارتھا جنہیں وہاں پر بندھوا مزدوروں پرایک ورک شاپ میں شرکت کرنا تھا ، ان کی مقررہ وقت پر آمد میں ناکامی کے باعث یہ ورک ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT