Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ایر انڈیا کے طیارہ سے ایک کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط

ایر انڈیا کے طیارہ سے ایک کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط

حیدرآباد 4 اگسٹ (پی ٹی آئی) ڈائرکٹوریٹ ریونیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) نے شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہونچنے والے طیارہ سے 1.07 کروڑ روپئے مالیتی 4.232 کیلو سونا ضبط کرلیا۔ ڈی آر آئی کے ایک اعلامیہ کے مطابق معتبر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے حیدرآباد زون یونٹ نے گزشتہ روز ایر انڈیا کے طیارہ AI-951 سے یہ سونا ضبط کیا۔ جو وشاکھاپٹنم سے یہاں پہونچا تھا اور براہ ممبئی دبئی روانہ ہونے والا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ طیارہ قبل ازیں دبئی سے براہ ممبئی، وشاکھاپٹنم پہونچا تھا جس کے ٹائیلٹ کے کموڈ کے پیچھے سونے کو چھپایا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT