Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ایر لائن فلائی دوبئی کی 30 فیصد ڈسکاونٹ آفر

ایر لائن فلائی دوبئی کی 30 فیصد ڈسکاونٹ آفر

نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ایر لائن فلائی دوبئی نے آج اکنامی اور بزنس کلاسیس ٹکٹس کی 20 ستمبر سے قبل خریداری پر 30 فیصد ڈسکاونٹ کی پیشکش کی ہے جو کہ منتخبہ عالمی شہروں بشمول دوبئی کے لیے ہوں گے ۔ ایر لائن نے بتایا کہ ڈسکاونٹ آفر کے تحت خریدے گئے ٹکٹس پر سفر کی مدت آئندہ سال یکم اکٹوبر تا 30 جون ہوگی ۔ ہندوستان میں فلائی دوبئی کی یہ پیشکش احمد آباد ، چینائی ، دہلی ، حیدرآباد ، کوچی ، لکھنو ، ممبئی اور تروننتھاپورم سے دوبئی کے لیے رہے گی ۔ دوبئی میں واقع ایر لائن کمپنی کے 49 بوئنگ طیارے اور 45 ممالک میں 90 زائد مقامات کے لیے ہفتہ بھر میں 1600 فلائٹس چلاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT