Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایزرنکا یو ایس اوپن سے دستبردار

ایزرنکا یو ایس اوپن سے دستبردار

نیویارک ۔ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چمپیئن وکٹوریہ ایزرنکا نے آج سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے کیونکہ وہ اپنے نومولود بیٹے کی کفالت کیلئے عدالتی سرگرمیوں کو مکمل کرنا چاہتی ہیں۔ 28 سالہ بیلاروس کی اسٹار کھلاڑی جنہیں گذشتہ ڈسمبر پہلا بیٹا تولد ہوا تھا وہ رواں برس جون میں واپسی کی لیکن اب وہ اپنے شوہر سے بیٹے کی کفالت کیلئے عدالتی مقدمہ کا سامنا کررہی ہیں۔ ایزرنکا نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑرہا ہیکہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے میں یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کرپاؤں گی۔ یاد رہے ومبلڈن کے فوری بعد انہوں نے اپنے شوہر سے علحدگی اختیار کی ہے۔

کیویٹووا کو پہلے ہی راونڈ میں شکست
نیو ہیون ۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سابق ومبلڈن چمپیئن پیٹرا کیویٹووا کو آج یو ایس اوپن کی تیاری کے ضمن میں بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ سیزن کے آخری گرانڈ سلام سے قبل کھیلے جانے والے کنٹیکٹ اوپن کے پہلے ہی راونڈ میں انہیں چینی کھلاڑی شوریزانگ کے خلاف راست سیٹوں میں 6-2,6-1 کی ناکامی برداشت کرنی پڑی۔ کیویٹووا جو دو مرتبہ ومبلڈن چمپیئن بھی رہی اور تین مرتبہ یہاں نیو ہیون میں خطابات بھی حاصل کئے ہیں لیکن رواں سیزن ہارڈ کورٹ پر ان کے مظاہرے 4-4 ہے۔ چیک جمہوریہ کھلاڑی کیویٹووا اپنے گھر میں سارق کے چاقو سے حملے میں زخموں سے صحتیابی کے بعد فرنچ اوپن میں واپسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT