Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ایزوال میں زلزلے کے جھٹکوں سے 5 افراد زخمی

ایزوال میں زلزلے کے جھٹکوں سے 5 افراد زخمی

ایزوال۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )ایزوال میں کل شب زلزلے کے جھٹکوں سے بلند عمارتیں دہل جانے سے 5افراد زخمی ہوگئے جب زلزلے کی شدت6.8 ریکارڈ کی گئی۔ ایزوال سیول ہاسپٹل اور پریشٹیرن جنرل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جبکہ ایزوال میں متعدد عمارتوں بشمول ایک چرچ کے کانفرنس ہال میں دراڑیں پیدا ہوگئیں۔ اندرون ایک منٹ دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا منبع ہند۔ مینمار سرحد پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT