Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ساری دنیا مجھ پر ٹوٹ پڑی‘ : اسٹوکس

’ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ساری دنیا مجھ پر ٹوٹ پڑی‘ : اسٹوکس

لندن ۔ 8 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹی ۔ 20 کے کولکاتہ میں کھیلے گئے فائنل کے آخری اوور کے دوران ویسٹ انڈیز بیٹسمین کو لگاتار چار چھکے دینے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بن اسٹوکس نے جو بدستور اس صدمہ سے باہر آنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہا کہ ان کی گیندوں پر لگاتار چار چھکے لگائے جانے کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ’’ساری دنیا ان پر ٹوٹ پڑی ہے ‘‘ ۔ واضح رہے کہ فائنل میچ کے فائنل اوور میں ویسٹ انڈیز کو اپنی کامیابی کیلئے 19 رنز درکار تھے کہ کارلوس براتھوائٹ نے اسٹوکس کی چار گیندوں پر چار چھکے لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کو ورلڈ ٹی ۔ 20 کا دوسرا ٹائٹل دلادیا۔ اسٹوکس نے کہاکہ ’’میں سوچا تھا کہ میں شائد صرف ورلڈ کپ ہی ہارا ہوں ۔ میں اس پر یقین نہیں کرسکتا ۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا چاہئے ۔ مجھے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے ایک طویل قت درکار ہوگا لیکن بسا اوقات ناکامی بھی کسی کی اصلاح و بہتری کیلئے کلیدی عنصر ہوتی ہے اور اس ناکامی کو میں مستقبل میں یاد رکھوں گا ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT