Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ایسٹونیہ کے وزیر اعظم کو تحریک اعتماد ووٹنگ میں شکست

ایسٹونیہ کے وزیر اعظم کو تحریک اعتماد ووٹنگ میں شکست

تتلین ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسٹونیہ کے وزیر اعظم تاوی روئیواس کو آج پارلیمنٹ میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہوئی ووٹنگ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم روئیواس کی سرکار سے انکے اتحادی معاونوں نے حمایت واپس لے لی جس کے بعد انہیں تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ اس واقعہ کے بعد اب ملک میں روس نواز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے آثار بڑھ گئے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ روئیواس سرکار کافی عرصہ سے انتظامی اصلاحات کے علاوہ اپنی معاشی اور سماجی پالیسیوں کو لے کر تنقیدوں کے گھیرے میں ہیں ۔
ناٹو بحرروم میں ہمارا نگرانکار : روس
ماسکو، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ ناٹو اتحاد کی آبدوز یں بحرروم میں موجود اس کی فوج کی نگرانی کررہی ہیں ۔انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ روسی فوجیوں نے جاسوسی کرنے والی ایک ڈچ آبدوز کا تعاقب بھی کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ روس شام میں باغیوں سے لڑنے میں صدر بشار الاسد کی مدد کررہا ہے جس کے لئے اس نے بحرروم میں اپنی فوج تعینات کررکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT