Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایسٹ زون مشتاق علی چمپیئن

ایسٹ زون مشتاق علی چمپیئن

ممبئی ۔18 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) نوجوان بیٹسمین ویراٹ سنگھ نے پھر ایک مرتبہ کلیدی مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی ، جس کی بدولت ایسٹ زون نے ویسٹ زون کے خلاف 8 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سید مشتاق علی قومی ٹوئنٹی 20 چمپیئن شپ کا خطاب حاصل کرلیا ۔ ویسٹ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کئے ، جس میں جیکسن نے 44 گیندوں میں 42 رنز اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین 19 سالہ ویراٹ نے 34گیندوں میں 58 رنز اسکور کئے جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل رہے ۔

TOPPOPULARRECENT