Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / ایسڈ حملہ کرنے والی معشوقہ گرفتار

ایسڈ حملہ کرنے والی معشوقہ گرفتار

حیدرآباد 27 مئی (یو این آئی) عاشق کے دھوکہ دے کر دوسری لڑکی سے شادی کے بعداس پر برہمی کے عالم میں ایسڈ حملہ کرنے والی معشوقہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے پداکاکنی علاقہ میں پیش آیا تھاجس سے سنسنی پھیل گئی تھی۔شدید طورپر جھلسی ہوئی حالت میں اس عاشق کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ پولیس اس لڑکی سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ اس نے ایسڈ کہا ں سے حاصل کیا تھا۔پولیس اس واردات میں اس کا تعاو ن کرنے والوں کے سلسلہ میں بھی اس لڑکی سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔پولیس کے مطابق تاٹی کونڈہ منڈل کے پامالاپاڈو علاقہ کا رہنے والا 24سالہ نوجوان الیاس اسی دیہات کی رہنے والی ہیمابندو نامی خاتون سے محبت کرتا تھا۔ہیما بندوو گنٹور میں فارمیسی کی طالبہ ہے ۔ الیاس کی شادی کسی اور لڑکی سے ہونے پر اس نے الیا س کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا اور کسی بہانے سے الیاس سے وینی گنڈلہ میں الیاس کے دوست راج کمار کے مکان پرآنے کی خواہش کی جہاں قاسم نامی شخص پہلے سے ہی موجود تھا ۔الیاس کے وہاں پہنچنے کے بعد اس لڑکی نے قاسم کے ساتھ مل کر اس پر ایسڈ حملہ کردیا ۔جس کے بعد الیاس چیخ وپکار کرتا ہوا باہر آیا۔ اسے فوری طورپر گنٹور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے دوران الیاس کی موت ہوگئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT