Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس آئی جھرہ سنگم کی حیثیت سے لاوا کمار نے جائزہ حاصل کرلیا

ایس آئی جھرہ سنگم کی حیثیت سے لاوا کمار نے جائزہ حاصل کرلیا

نیالکل۔16اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب انسپکٹر جھرہ سنگم پولیس اسٹیشن گریڈ

I کی حیثیت سے لاواکمار سنگاریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے متبادلہ ہوکر بحیثیت ایس آئی آج جائزہ حاصل کرلیا ۔ انہوں نے بطور ایس آئی حدنور پولیس اسٹیشن کی عرصہ خدمات کے بعد انہیں سنگاریڈی تبادلہ کیا گیا تھا ۔ بعدازاں نمائندہ ’’سیاست‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منڈل میں جرائم و حادثات ‘ فرقہ وارانہ کشیدگی میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا ۔ جھرہ سنگم کے مواضعات میں عوام کے تحفظ کیلئے پولیس جوانوں کو متعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرض میں بغیر کوتاہی عوام کے ساتھ ہمدردانہ اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے غیر سماجی عناصر پر کڑی نظر رکھے گی ۔ انہوں نے عوام اور صحافیوں سے تعاون کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT