Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس آئی قتل کی سی بی آئی تحقیقات پر زور ، بلرام نائیک

ایس آئی قتل کی سی بی آئی تحقیقات پر زور ، بلرام نائیک

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق مرکزی وزیر بلرام نائک نے ضلع رنگاریڈی میں ایس آئی روی کو حکمران جماعت کے قائدین اور ریت مافیا کی جانب سے قتل کرتے ہوئے اس کو خود کشی کے طور پر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر صدر ضلع نلگنڈہ کانگریس کمیٹی مسٹر بھشکمیا گوڑ بھی موجود تھے ۔ مسٹر بلرام نائیک نے کہا کہ ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والا ایک ایماندار سب انسپکٹر روی ریت مافیا اور حکمران جماعت قائدین کے بے قاعدگیوں میں بہت بڑی رکاوٹ بن رہا تھا ۔ ایک منظم سازش کے تحت اس کو راستے سے ہٹادیا گیا اور قتل کو خود کشی کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس واقعہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے معاملے میں پولیس نے عجلت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آنجہانی ایس آئی کی بیوہ اور اس کے ارکان خاندان روی کا قتل کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر داخلہ نے اس واقعہ کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ جوناکافی ہے اگر حکومت حقائق کو منظر عام پر لانے کے لیے سنجیدہ ہے تو وہ اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کرائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT