Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس آر ، ایس پی کے کنالوں کے کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کا مطالبہ

ایس آر ، ایس پی کے کنالوں کے کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کا مطالبہ

کریم نگر ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سری رام ساگر پراجکٹ کنال کے مرمت کے کاموں کو معیار کے ساتھ تیزی سے مکمل کرنے ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے عہدیداروں کو ہدایت دی چہارشنبہ کی صبح وزیر کے ہمراہ ریاستی کلچر سارادھن رسامائی بالا کشن کے ساتھ حضور آباد تاشنکرا پٹنم تک SRSP کنال کے مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ قبل ازیں تمینا پلی پر واقع کنال مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا بعدازاں سنگاپور کے پاس کنال کے کاموں کا جائزہ لیکر سمنٹ لاٹنگ کے مشین کے طریقہ کار کو دریافت کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کریں کاموں کی انجام دہی میں معیار کا لحاظ رکھیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیں گی ۔ درمیان میں کنال میں پانی جاری کرنے کا جائزہ لیا ۔ اس پروگرام میں SRSP اڈمنسٹریٹیو سی ای شنکر ، پراجکٹس ، ایس ای انیل کمار ، ای ایز سریکانت راو ، رادھا کرشنا و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT