Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی؍ انٹر فیل طلبہ کیلئے دفتر ’سیاست‘ میں آج خصوصی سمینار

ایس ایس سی؍ انٹر فیل طلبہ کیلئے دفتر ’سیاست‘ میں آج خصوصی سمینار

حیدرآباد ۔3 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایس ایس سی / انٹر فیل طلبہ کے لیے ادارہ FELT اور ’سیاست ‘کی جانب سے ایک خصوصی سمینار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس سمینار میں ناکامی کی وجوہات کا محاسبہ کیا جائے گا ۔ طلبہ کو یہ سمجھایا جائے گا کہ فیل ہونے کی عام وجوہات اور غلطیاں کیا ہیں اور آئندہ ان وجوہات کی روک تھام کس طرح کی جائے ۔ناکامی کی وجہ سے مایوسی اور خود کشی جیسی کیفیت سے کیسے نکلا جائے اور آئندہ امتحان کی تیاری کس طرح کی جائے ۔ اسپیکر جناب مصطفی پرویز ہوں گے جو کہ امریکہ کے مشہور دانشور ڈاکٹر اسٹیفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور گذشتہ 14 سال سے اس طرح کے سمینارس پابندی سے منعقد کرتے آرہے ہیں ۔ یہ سمینار 4 مئی کو گولڈن جوبلی ہال اندرون احاطہ سیاست عابڈز پر ہوگا ۔ پروگرام ٹھیک 6 بجے شام شروع ہوجائے گا ۔ تاخیر سے آنے والوں کو داخلہ نہیں دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے 9246177228 پر ربط کریں ۔ شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ والدین اور سرپرست بھی ساتھ آسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT