Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ایس ایس سی امتحانات میں ماں اور بیٹی کی کامیابی

ایس ایس سی امتحانات میں ماں اور بیٹی کی کامیابی

۔43 سالہ خاتون کو حصول تعلیم کا منفرد تجربہ
ممبئی ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی میں ایک 43 سالہ گرہست خاتون جس نے اپنی 16 سالہ دختر کے ساتھ جاریہ سال دسویں جماعت کے امتحانات تحریر کیے تھے ۔ دونوں ہی کامیاب ہوگئے ۔ دو لڑکیوں کی والدہ سریتا زاگاڈے نے پہلی مرتبہ ماہ مارچ میں سیکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ ( ایس ایس سی ) امتحان میں شرکت کی تھی ۔ 44 فیصد نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ۔ جب کہ ان کی دختر شروتیکا نے 69 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ امتحانات کے نتائج کا کل اعلان کیا گیا تھا ۔ علاقہ سیوری میں واگھیشوری نگر کی ساکن سریتا تنگدستی کی وجہ سے چوتھی جماعت کے بعد تعلیم ترک کردی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں جب چوتھی جماعت میں تھی اس وقت میرے والد کا انتقال ہوگیا ہم 4 بہن اور ایک بھائی تھے اور تمام بہن گھر چلانے کے لیے کام پر جایا کرتے تھے۔ شادی کے بعد سریتا نے نائٹ اسکول کے آٹھویں جماعت میں داخلہ لیا اور اس کے شوہر وشواناتھ نے تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی تھی ۔ اگرچیکہ میں 35 سال کے طویل عرصہ کے بعد دوبارہ اسکول جانے سے خوفزدہ تھی لیکن میرے شوہر نے حوصلہ افزائی کی اور چند دنوں بعد مجھے تعلیم سے شغف پیدا ہوگیا ۔ سریتا کی بڑی لڑکی کشیتجا نے بھی جاریہ سال ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی تھی اور 48 فیصد نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ اگرچیکہ ماں اور دو بیٹیوں نے مطالعہ اور گھر کا کام کاج ایکساتھ کرتے تھے لیکن ان کے امتحانی مراکز علحدہ علحدہ تھے ۔ سریتا نے بتایا کہ امتحان گاہ میں سب سے بڑی عمر کی تھی ہر کوئی میری طرف دیکھ رہا تھا لیکن میں نظر انداز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT