Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کا اختتام

ایس ایس سی امتحانات کا اختتام

5.5لاکھ کے منجملہ 90 فیصد امیدواروں کی شرکت ‘آئندہ ماہ نتائج
حیدرآباد۔4اپریل ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ماہ 21 مارچ سے شروع ہوئے امتحانات ایس ایس سی ( دسویں جماعت) آج منعقدہ سماجی علم پرچہ دوم کے ساتھ ختم ہوگئے اور امتحانات ایس ایس سی شرکت کئے ہوئے لاکھوں طلباء و طالبات نے امتحانات کے اختتام پر سکون کی سانس لی ۔ تاہم مزید تین دن تک پیشہ ورانہ کورسیس کے امتحانات جاری رہیں گے ۔ محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پیشہ ورانہ کورسیس کے امتحانات ( دسویں جماعت) میں معمولی تعداد میں طلبہ شرکت کریں گے ۔ ریاست تلنگانہ امتحانات ایس ایس سی کیلئے تقریباً 5.56 لاکھ طلباء و طالبات  نے اپنی درخواستیں پیش کئے تھے لیکن امتحانات میں حاضری کا اوسط 90فیصد رہا ۔ بتایا جاتا ہیکہ امتحانات ایس ایس سی کے دوران ہی امتحانی پرچوں کی جانچ کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا تھا ۔ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ تک پرچوں کی جانچ کے کاموں کو مکمل کرکے دس تا پندرہ یوم میں نتائج تیارکرلئے جائیں گے ۔ توقع ہیکہ عہدیداران محکمہ تعلیمات بالخصوص کمشنر ڈائرکٹر سرکاری امتحانات ماہ مئی کے تیسرے ہفتہ میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کرنے کیلئے اپنی ممکنہ کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT