Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کیلئے انتظامات مکمل

ایس ایس سی امتحانات کیلئے انتظامات مکمل

حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ و آندھرا پردیش میں 21 مارچ تا 7 اپریل منعقد شدنی امتحانات ایس ایس سی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ طلبہ کو بیٹھنے کیلئے جن امتحانی مراکز میں بینچس وغیرہ نہیں ہیں، وہاں انتظام کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ آندھرا پردیش میں تعلیمی سال 2015-16ء کیلئے امتحانات ایس ایس سی کے 3,028 قائم کئے گئے ہیں اور جملہ 6,57,595 طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ آج یہاں دفتر کمشنر اسکول ایجوکیشن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شریمتی سندھیا رانی کمشنر و ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن آندھرا پردیش نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امتحانی مراکز کے پاس دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے قریب زیراکس سنٹر کو بند کروانے کے اقدامات کرنے کی محکمہ تعلیمات اور پولیس عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

ٹیچرس ٹریننگ کورس ڈی سیٹ کی تیسرے مرحلے کی کونسلنگ
حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس ڈی ایڈ میں داخلہ کیلئے تیسرے مرحلے کی ویب کونسلنگ 17 مارچ اور 18 مارچ کو رکھی اور اس کی اطلاع صرف ایک دو اخبارات میں 17 مارچ کو ہی شائع ہوئی۔ 18 مارچ کو بھی امیدوار ڈی سیٹ کے ویب سائیٹ پر کالجس کو منتخب کرسکتے ہیں۔ 22 مارچ کو سیٹ الاٹمنٹ ہوگا۔ پچھلے ہفتہ مائناریٹی کالجس کی ڈی سیٹ کی کونسلنگ میں صرف تلگو میڈیم کی وجہ سے کئی امیدواروں کو مایوسی ہوئی۔ اب حکومت کی ویب کونسلنگ سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT