Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کیلئے وسیع انتظامات

ایس ایس سی امتحانات کیلئے وسیع انتظامات

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات 17 مارچ سے اور او ایس ایس سی امتحانات 14 مارچ سے شروع ہوں گے۔ اس سال 5 لاکھ 37 ہزار طلبہ ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ سال 5 لاکھ 56 ہزار طلبہ نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی تھی۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ شرکت کرنے والے ناکام امیدواروں کی تعداد گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال کم ہے۔ ایس ایس سی امتحانات کے مراکز بنانے کے لئے خانگی اسکولس میں غیر صحت مندانہ مسابقت کے پیش نظر محکمہ اسکول تعلیم نے ایس ایس سی امتحانات کے مرکز بننے والے پرائیوٹ اسکولس کی تعداد کم کردی ہے۔ گزشتہ سال بعض خانگی اسکولس نے دوسرے خانگی اسکولس کے بارے میں جو سنٹرس بنائے تھے نقل نویسی کی افواہیں پھیلاکر فلائنگ اسکواڈس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس سال ایس ایس سی امتحانات کے دو ہزار 556 سنٹرس مقرر کئے گئے ہیں۔ ان میں باقاعدہ امیدواروں کے لئے 2 ہزار 411 سنٹرس اور پرائیوٹ امیدواروں کے لئے 145 سنٹرس مقرر کئے گئے ہیں۔ اس سال صرف9 سو خانگی اسکولس کو مراکز امتحان بنایا گیا ہے۔ گزشتہ سال ایک ہزار دو سو خانگی اسکولس سنٹرس بنائے گئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT