Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی: جے اے سی

ایس ایس سی امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی: جے اے سی

حیدرآباد6  مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کی یکسوئی نہ کی گئی تو وہ ایس ایس سی امتحانات کی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے۔ زیرتصفیہ مسائل میں یونیفائیڈ سرویس قواعد کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین پی سروتھم ریڈی نے کہاکہ چیف سکریٹری راجیو شرما اور محکمہ تعلیمات کو 15 مطالبات کے ساتھ ہڑتال کی نوٹس دی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے یونیفائیڈ سرویس قواعد کی منظوری دی جاچکی ہے اس کے باوجود ریاستی حکومت نے قواعد مدون نہیں کئے ہیں۔ اگر حکومت نے اس مسئلہ کی یکسوئی نہ کی تو سرکاری ٹیچرس ایس ایس سی امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے۔ ٹیچرس دوسری باتوں کے علاوہ انگلش میڈیم پری پرائمری اسکولس قائم کرنے ، ہیلت کارڈ جاری کرنے، نئے اسکول اسسٹنٹس اور لینگویج پنڈت کی نئی جائیدادوں کی منظوری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT