Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ایس ایس سی امتحانی مرکز کی تیسری منزل سے طالب علم نے چھلانگ لگادی

ایس ایس سی امتحانی مرکز کی تیسری منزل سے طالب علم نے چھلانگ لگادی

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانی مرکز کی تیسری منزل سے ایک طالب علم نے چھلانگ لگادی۔ یہ واقعہ کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب چمپا پیٹ کے ساکن بھوپل ریڈی کا لڑکا سمپت ریڈی کا امتحانی مرکز کنچن باغ میں واقع ودیا دائنی اسکول تھا۔ وہ کل ہندی امتحان کے دوران نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑا گیا چنانچہ اسے اسکول کے ہیڈ ماسٹر روم میں بٹھادیا گیا۔ امتحانی عملہ متعلقہ اسکول یا پھر والدین کو مطلع کرنے کے بارے میں ابھی غور و خوض کررہا تھا کہ طالب علم نے اچانک دروازہ سے سر ٹکرانا شروع کردیا۔ اسے قابو میں کرلیا گیا اور کڑی نظر رکھی جارہی تھی۔ کچھ دیر بعد واش روم جانے کے بہانے اُس نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ اُسے فوری اپولو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT