Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان میں سی سی کیمروں کی تنصیب موقوف

ایس ایس سی امتحان میں سی سی کیمروں کی تنصیب موقوف

حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں سی سی کیمروں کی تنصیب ایک سال کے لئے روک دی گئی ہے۔ مختلف ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے وزیر تعلیم کو ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں سی سی کیمروں کی تنصیب کو روک دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے خانگی مدارس کے مینجمنٹ کے صدر سرینواس ریڈی نے وزیر تعلیم سے نمائندگی بھی کی۔ اسی لئے امسال ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں سی سی کیمروں کی تنصیب کو ایک سال کے لئے روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں 2600 ایس ایس سی کے امتحانی مراکز ہیں جن میں 1135 خانگی مراکز ہیں جن میں صرف 202 خانگی مدارس میں سی سی کیمروں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک امتحانی مرکز میں دس تا پندرہ سی سی کیمروں کی ضرورت پڑتی ہے جس کا ایک لاکھ تا پندرہ لاکھ صرفہ ہوگا۔ اسی طرح ریاستی حکومت بی سی، ایس ٹی، ویلفیر اسکولس اور گروکل اسکولس میں بھی سی سی کیمرے فراہم کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے اور سالانہ امتحان کے لئے صرف ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ اتنے قلیل عرصہ میں تمام سنٹرس میں سی سی کیمرے خرید کر لگانا ممکن نہیں۔ لیکن اگلے سال ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں طلباء کو سی سی کیمروں کے درمیان امتحان لکھنا ہوگا۔ اب ایس ایس سی کے طلباء کو ڈرنے گھبرانے اور پست ہمت ہونے کی ضرورت نہیں۔ خانگی اسکول مینجمنٹ کی نمائندگی پر حکومت تلنگانہ کے اس فیصلہ پر طلبہ برادری میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔اس طرح کے فیصلہ پر خانگی اسکول انتظامیہ نے حکومت تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT