Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان کا 21 مارچ سے انعقاد متوقع

ایس ایس سی امتحان کا 21 مارچ سے انعقاد متوقع

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) ریاست میں ایس ایس سی امتحانات کا 21 مارچ سے انعقاد متوقع ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ امتحانات ایس ایس سی کا آندھراپردیش سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ سرکاری امتحانات کی جانب سے امتحانات ایس ایس سی کے شیڈول کی منظوری کیلئے تجاویز پر مبنی فائیل حکومت کو پیش کی ہے۔ جبکہ قبل ازیں دو مختلف تواریخ کے ساتھ ٹائم ٹیبل مرتب کرکے حکومت کو پیش کئے گئے تھے جس پر حکومت نے 21 مارچ سے ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد عمل میں لانے ٹائم ٹیبل مرتب کرکے روانہ کرنے کی خواہش کرنے پر ہی دوبارہ فائیل حکومت کو پیش کردی گئی ہے۔ امتحانات ایس ایس سی 11 پرچوں پر مشتمل رہے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 مارچ کو ہولی کی تعطیل 5 اپریل کو بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش 8 اپریل کو، گڈ فرائی ڈے کی تعطیل پر 7 اپریل یا 9 اپریل تک امتحانات جاری رہنے کا امکان ہے۔ امتحانی اوقات صبح ساڑھے نو بجے تا دوپہر 12.15 بجے ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT