Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان کی تیاری پر ایم اے حمید کے کیرئیر لکچر سیریز

ایس ایس سی امتحان کی تیاری پر ایم اے حمید کے کیرئیر لکچر سیریز

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) ایس ایس سی کے امتحان کی تیاری اور اس کے بعد کورسیز کے مواقع پر کیرئیر لکچر سیریز شہر کے مختلف مقامات لالہ گوڑہ سکندرآباد اردو مسکن خلوت، ٹولی چوکی میں ایم اے حمید کے جاری ہیں۔ امتحان کی تیاری، کامیابی کے تکنیک اور اچھے نشانات کے حصول اور ٹائم منیجمنٹ کے اصول بتایا گیا۔ طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے گئے نندی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام حیدرآباد کے 12 منڈلس کے گورنمنٹ اردو ہائی اسکولس کے لئے تین دن کیرئیر ورک شاپ میں کونسلنگ کرتے ہوئے لکچر دیا گیا اور نئے طریقہ امتحان سے واقف کروایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT