Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان کے آج نتائج

ایس ایس سی امتحان کے آج نتائج

شام چار بجے جاری کئے جائیں گے ، سرکاری ویب سائیٹ پر دستیاب
حیدرآباد۔2مئی (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کے نتائج 3مئی کو 4بجے شام جاری کردیئے جائیں گے۔ ایس ایس سی 2017امتحانات کے نتائج کے سلسلہ میں ڈائریکٹر بورڈ آف سیکنڈری کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق حکومت اور بورڈ آف سکینڈری نے 3مئی کو شام 4بجے ایس ایس سی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایس ایس سی نتائج کی اجرائی سیکریٹریٹ میں عمل میں لائی جائے گی اور ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نتائج کی اجرائی عمل میںلائیں گے۔ ڈائیریکٹر بورڈ آف سکینڈری کے مطابق ایس ایس سی نتائج کی اجرائی کے ساتھ ہی نتائج سرکاری ویب سائٹس www.bsetelangana.org اورhttp://results.cgg.gov.inکے علاوہ دیگر خانگی ویب سائٹس بالخصوص تعلیمی ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کی اجرائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور 3مئی کو نتائج کی اجرائی کے ساتھ ناکام طلبہ کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تواریخ کا اعلان بھی کردیا جائے گا ۔طلباء و طالبات کے علاوہ اولیائے طلبہ و سرپرستوں میں ایس ایس سی نتائج کے مسئلہ پر الجھن کا شکار ہیں کیونکہ فزیکس کے امتحان میں سوالات کے متعلق طلبہ اب بھی تشویش میں مبتلاء ہیں۔

TOPPOPULARRECENT