Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان کے 5 مراکز کی ویڈیو گرافی

ایس ایس سی امتحان کے 5 مراکز کی ویڈیو گرافی

تلنگانہ اور آندھرا پردیش امتحانات کا جائزہ لیں، ہائیکورٹ کی ہدایت
حیدرآباد۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ہائیکورٹ حیدرآباد کی دو رکنی بینچ نے جو کارگذار چیف جسٹس دلیپ بھوسلے اور جسٹس پی نوین راؤ پر مشتمل ہے، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومت کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ تجرباتی طور پر ہر ریاست میں کم از کم پانچ اسکولس میں ایس ایس سی امتحانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کریں۔ اس کے لئے ٹیابس استعمال کئے جائیں اور دونوں ریاستوں کی حکومتیں جمعرات کو عدالت کو اس تعلق سے اطلاع دیں۔ بینچ ایک رِٹ درخواست کی سماعت کررہی ہے جس میں سرکاری امتحانات کے انعقاد کے لئے موثر اقدامات کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گذار ڈاکٹر سرینواس گنٹوپلی نے کہا ہے کہ موجودہ سسٹم نقل نویسی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت دی جائے کہ وہ نقل نویسی روکنے اقدامات کریں۔ تمام مراکز امتحانات پر ریکارڈنگ کی سہولت کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور اسٹرانگ رومس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس اور ریاستی صدر مقام پر مرکزی نگراں روم سے مربوط کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مختصر وقت میں ہر مرکز امتحان پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانا ممکن نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT