Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی امتحان 21 مارچ تا 9 اپریل ہونگے

ایس ایس سی امتحان 21 مارچ تا 9 اپریل ہونگے

حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے آج ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایس ایس سی امتحانات 21 مارچ تا 9 اپریل منعقد ہوں گے۔ زبان اول کا پہلا پرچہ 21 مارچ کو صبح 9.30 تا 12.15 ہوگا ‘دوسرا پرچہ 22 مارچ کو ہوگا۔ زبان دوم کا پرچہ 24 مارچ کو ہوگا۔ انگریزی کا پہلا پرچہ 26 مارچ کو اور 28 مارچ کو دوسرا پرچہ ہوگا۔ 29 مارچ کو ریاضی کا پرچہ اول جبکہ پرچہ دوم 30 مارچ کو ہوگا۔ 31 مارچ کو سائنس کا پرچہ اول اور یکم اپریل کو پرچہ دوم ہوگا۔ 2 اپریل کو سماجی علوم کا پرچہ اول اور پرچہ دوم 4 فروری کو ہو گا۔ امتحانات کے اوقات 9.30 بجے دن تا 12.15 دوپہر ہونگے۔ امیدواروں کو امتحان کے اوقات کار سے قبل مرکز پر پہونچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 6 اپریل کو او ایس ایس سی کا پہلا پرچہ ہوگاجسکے اوقات 9.30 بجے صبح تا 12.45 دوپہر ہونگے۔ 7 اپریل کو او ایس ایس سی کا پرچہ دوم منعقد ہوگا۔ 9 اپریل کو ایس ایس سی ووکیشنل کورس کا امتحان ہوگا جس کیلئے 9.30 بجے تا 11.30 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT