Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی کل رسم اجرائی

ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی کل رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی شائع ہوچکا ہے ۔ اس کی رسم اجرائی بروز ہفتہ 12 نومبر کو شام 4 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نگرانی کریں گے ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی مسٹر رگھوا ریڈی اور مس ملا ریڈی ، آئی نہرو بابو ہوں گے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے بموجب اس کتاب کو طالب علم بونافائیڈ پیش کرتے ہوئے مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایم اے حمید نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT