Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

ایس ایس سی سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

خواجہ نصیر الدین افسرمحکمہ امتحانات کے طلبہ کو مفید مشورے
کریم نگر۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال حال ریاست تلنگانہ میں 5لاکھ 56 ہزار 757 امیدوار ایس ایس امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔ ان امتحانات کو موثر انداز میں منعقد کرنے کیلئے 2600 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایس ایس سی سرکاری امتحانات کے ضمن میں خواجہ نصیر الدین افسر محکمہ امتحانات کے طلباء و طالبات کی معلومات اور سہولت کیلئے مفید مشورے دیتے ہوئے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ امتحان کے دن ٹھیک 8:30 بجے صبح امتحانی مراکز پر موجود رہیں۔ نوٹس بورڈ دیکھ کر انے امتحان ہال نمبر سے بخوبی واقفیت حاصل کرلیں تاکہ اپنی نشست پر مقررہ وقت پر پہنچ جائیں۔موبائیل فون، کیالکولیٹر اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا ساتھ رکھنا منع ہے۔5منٹ کی بھی دیرہوجانے پر امتحان گاہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT