Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی سپلمنٹری کے 61.27 فیصد نتائج

ایس ایس سی سپلمنٹری کے 61.27 فیصد نتائج

لڑکوں پر لڑکیوں کو سبقت برقرار ‘ ڈاکٹر اے اشوک انچارج ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا اعلان

حیدرآباد ۔ 17 ؍ جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ ماہ 15؍ جون تا 29 جون منعقدہ امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلمینٹری کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر اے اشوک سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن و انچارج ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ریاست تلنگانہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلمنٹری  کے نتائج جاری کئے اور بتایا کہ اڈوانسڈ ایس ایس سی سپلمنٹری امتحانات کے نتائج کا اوسط (61.27) فیصد رہا ۔ جن میں لڑکوں کی کامیابی کا اوسط (60.06) فیصد اور لڑکیوں کی کامیابی کا اوسط (62.73) فیصد  رہا ۔ اس طرح ان نتائج میں لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں کے نتائج کا اوسط (2.73) فیصد زائد رہا ۔ انہوں نے بتایاکہ امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلمنٹری میں جملہ  95,736 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ جن کے منجملہ 58,661 طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں اعلان کردہ نتائج کی روشنی میں ضلع ورنگل کو 88.49 فیصد نتائج کے باعث پہلا مقام حاصل ہوا ۔ جبکہ ضلع کھمم کو 52.75 فیصد کے ذریعہ تمام اضلاع میں آخری مقام حاصل ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ اڈوانسڈ ایس ایس سی سپلمینٹری کے منجملہ 31,847 لڑکوں اور 26,814 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ۔ ڈاکٹر اے اشوک نے بتایا کہ سال 2015 ماہ جون میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلمنٹری میں 62.91 فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کئے تھے لیکن جاریہ ماہ جون میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلمنٹری میں (61.27) فیصد طلبا و اطالبات نے کامیابی حاصل کی۔ تاہم اس سال کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 1.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلبا و طالبات جو اپنے نشانات کی دوبارہ گنتی کروانا چاہتے ہیں اور دوبارہ تنقیح و جوابی بیاض کی فوٹو کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں نشانات کی دوبارہ گنتی کرانے فی پرچہ 500 روپئے اور جوابی پرچوں کی دوبارہ تنقیح و جوابی بیاض کی فوٹو کاپی حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا فی پرچہ 1000 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ جس کے لئے 18 جولائی تا 25 جولائی مدت مقرر کی گئی ۔ 25 جولائی کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی ۔ مذکورہ اغراض کے لئے درخواست فارمس ویب سائیٹ www.bsetelangana.org سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT