Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس ایس سی طلبہ کیلئے مفت تربیتی کلاسیس کاآغاز

ایس ایس سی طلبہ کیلئے مفت تربیتی کلاسیس کاآغاز

ادونی۔18 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہرکی انڈر پیٹ منسپل اردو گرلز اسکول برائے طالبات میں مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات حیدرآبادکی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے مفت تربیتی کلاسس کا آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پربز م آئینہ فائونڈیشن کرنول کے صدر سید قدرت اللہ قادری نے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایم ای کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلی بار ہماری اس اسکول میں مرکز منظور کیا گیا ہے۔ تاکہ دسویں جماعت کے اقلیتی طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراشنا کرتے ہوئے انھیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھا یا جاسکے ۔ لہذا تمام طلبہ پر یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس تربیتی مرکز کا پورا پورا فائدہ اُٹھائیں ۔ ولی نظامی نے بتایا کہ یہ تربیتی کلاسس صبح 7-30 بجے سے 900 بجے تک اور شام 4-30 سے 7-00 بجے تک چلائے جائیں گے ۔ اور اس مرکز میں تمام مظامین کی تربیت دی جائے گی۔ تربیت کیلئے کافی تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی خدمت لی جارہی ہے۔ ان تربیتی کلاسس میں 51 سے زائد طلبہ تربیت حاصل کررہے ہیں اور بھی دیگر طلبہ ان کلاسس میںداخلہ لینا چاہتے ہیں تو وہ اپنا نام دفتر سی ڈی ایم ای میں درج کروائیں۔ مزید انھوں نے بتایا کہ اس تربیتی کلاسس سے یقینا طلبہ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ اساتذہ نے بھی یہ اطمینان ظاہر کیا کہ ان کلاسس سے طلبہ کے تعلیمی معیار میں کافی ترقی ہوگی۔ علاوہ ازیں طلبہ و اولیائے طلبہ نے اس مرکز کی افتتاح پر کافی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ثمینہ افروز ، عائشہ انجم ، رانی بائی ، صبح خانم ، رضوانہ بیگم ، وغیرہ شریک رہے ۔

TOPPOPULARRECENT