Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی طلبہ کے لئے مفت اسپیشل کوچنگ کلاسس

ایس ایس سی طلبہ کے لئے مفت اسپیشل کوچنگ کلاسس

حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ایس ایس سی امتحانات مارچ 2016 ء میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لئے حیدرآباد شہر میں تقریباً 15 مراکز پر مفت اسپیشل کوچنگ کلاسس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس کی افتتاحی تقریب /29 ڈسمبر کو 10.30 بجے دن کنگس گارڈن ، فلک نما میں منعقد ہوگی۔  ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تین ماہ کی اس کوچنگ میں میاتھس ، سائینس ، انگلش اور تلگو مضامین کی کوچنگ دی جائے گی ۔ تمام اقلیتی طلبہ جو اس کوچنگ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے اپنے نام کا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT