Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی میں ایم ایس کی اونچی اڑان

ایس ایس سی میں ایم ایس کی اونچی اڑان

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایس ایس سی امتحان میں ایم ایس کے طلباء وطالبات نے اعلی سطح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10/10 CGPA حاصل کیا ۔ 10/10 CGPA گریڈ حاصل کرنے والے ایم ایس کے طالبات کی تعداد ایک ، دو تین نہیں بلکہ چار رہی ۔ تلنگانہ بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے ریزلٹ کے مطابق ایم ایس کے طلباء نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ چار طالبات نے 10/10 CGPA حاصل کیا جب کہ 265 طلباء نے انفرادی مضامین میں 10/10 گریڈ حاصل کیا ۔ ایم ایس کے ڈائرکٹر معظم حسین نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم ایس کے طلباء نے ایک بار پھر ایس ایس سی امتحان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ الحمدﷲ امسال ایم ایس کے چار طالبات نے 10/10 CGPA اور 265 طلباء نے انفرادی مضامین میں جیسے انگلش ، ریاضی ، سائنس ، اردو ، لینگویج میں 10/10 حاصل کیا ۔ اس سال ہمارے اوپر کافی ذمہ داری تھی کیوں کہ اولیائے طلباء کی ہم سے کافی امیدیں تھیں ۔ اس شاندار ریزلٹ نے نہ صرف ان کا سرفخر سے اونچا کردیا بلکہ اپنے بچوں کے شاندار مستقبل کو لے کر ان کے توقعات میں اضافہ ہوگیا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر محمد عبداللطیف خاں نے ایم ایس طلباء کے ریزلٹ کا اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 4 طلباء نے 10/10 CGPA حاصل کیا ہے ۔ جب کہ 265 طلباء نے A1 مارکس حاصل کیا ہے ۔ حالانکہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے لیکن ابھی بھی ہمیں کافی آگے جانا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء کامیابی حاصل کریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر کے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور قوم کا اثاثہ بنیں ۔ انہوں نے 10/10 CGPA لانے والے چار طلباء کو 20,000 ہزار روپئے کا GRK اسکالر شپ اعلان کیا ۔ ایم ایس کی شروع سے یہی کوشش رہی کہ ملت کے طلباء نمایاں کامیابی حاصل کر کے قوم کا نام روشن کریں ۔ اس کے لیے ایم ایس کی انتظامیہ ہمہ وقت مصروف رہتی ہے ۔ ایم ایس میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دین بھی بچوں میں داخل ہوسکے اور وہ اپنے عملی زندگی میں ایک کامل مسلمان بن کر زندگی گزاریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس گذشتہ 25 برسوں سے مسلم سماج کے طلباء کی تعلیمی سطح میں بہتری کے لیے کام کررہا ہے اور یہ اس کا ثمر ہے کہ آج مسلم سماج کے بچے اور بچیاں تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ریاست تلنگانہ کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو طلباء کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی بھی تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ تعلیم حاصل کر کے ایم ایس کے طلباء ملک و قوم کی خدمات انجام دیں اور ایک شہری ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ طلباء کو بہترین سے بہترین اساتذہ اور تمام لازمی انفراسٹرکچر مہیا ہو تاکہ وہ شاندار ریزلٹ حاصل کریں ۔ واضح رہے کہ حالیہ جاری انٹر کے نتائج میں ایم ایس کی کارکردگی شاندار رہی ۔ انٹر فرسٹ ایر میں دو طالبات نے اسٹیٹ 1st Rank حاصل کیا جب کہ انٹر سکنڈ ایر میں ایک طالبہ نے 991/1000 لاکر سٹی 1st Rank کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ وہیں ڈگری کے امتحان میں ایم ایس کے طلباء نے یونیورسٹی 2nd ، 3rd Rank ، 1st Rank اور دو نے 5th Rank حاصل کیا ہے ۔ ایس ایس سی کے امتحان میں طلباء کی شاندار کارکردگی مینجمنٹ نے طلباء اولیائے طلباء اور تمام اساتذہ اور اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ہمارے اساتذہ کے سر جاتا ہے جن کی محنت نے یہ نتائج سامنے لائے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT